بیجنگ(آئی این پی) چین کے صدر شی جن پھنگ اور چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ نے پرتگال اور وزیراعظم کے نام اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہونے والی ہلا کتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، چین کے صد رشی جن پھنگ نے پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے
کہ انہیں آتش زدگی سے بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں اور نقصان پر گہرے دکھ پہنچا ہے،چینی حکومت اور عوام کی طرف سے آپ اور مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔دریں اثنا چینی وزیراعظم لی کی کیانگ نے اپنے ہم منصب پرتگالی وزیراعظم انتونیو کوسٹا کے نام تعزیتی پیغام میں ہلاکتوں اور
مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اور توقع ظاہر کی ہے کہ پرتگالی عوام اپنی حکومت کی قیادت میں ان مشکلات پر قابو پالے گی یاد رہے کہ پرتگال کے جنگلات میں گزشتہ دنوں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 40افراد ہلاک ہوگئے تھے۔