بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ٹریپ یا کچھ اور؟ یرغمال فیملی کو رہا کروانے میں پاک فوج کی ناکامی پر امریکہ نے کیا پلان بنا رکھا تھا؟ امریکی اخبار کا چونکا دینے والا انکشاف

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک آرمی یرغمالیوں کی بازیابی میں ناکام ہو جاتی تو امریکی نیوی کے سیلرز آپریشن کے لیے تیار تھے، تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ سی آئی اے کو اپنے ایک ڈرون طیارے کے ذریعے شمالی مغربی پاکستان میں کچھ غیر معمولی چیزیں دیکھنے کو ملی، اس کے ذریعے انہیں پتہ چلا کہ عسکریت پسندوں کے کیمپ میں ایک نوجوان خاتون اور بچے بھی موجود ہیں،

انٹیلی جنس تجزیے کے بعد سی آئی اے حکام اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ امریکی خاتون ہو سکتی ہے جو پانچ سال قبل اپنے خاوند سمیت افغانستان سے اغواء ہو گئی تھی۔ اخبار کے مطابق سینئر امریکی حکام کے مطابق اغوا شدگان کی موجودگی کے اشارے ملنے کے بعد عسکری منصوبہ سازوں نے ان کی بازیابی کے لیے نیوی سیل ٹیم 6 تیار کی جو کمانڈوز کا ایک گروپ تھا مگر کچھ خدشات کے باعث یہ آپریشن ملتویکر دیا گیا، اس کے ایک ہی دن بعد سی آئی اے کو اطلاع ملی کہ دہشت گرد ایک خاندان کو لے کر پاکستان کے قبائلی علاقے کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق پاکستانی حکومت کو پاکستان میں موجود امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کے ذریعے ہنگامی طور پر پیغام دیا گیا کہ اس مسئلے کو آپ حل کریں گے یا امریکہ حل کرے، امریکہ کی طرف سے یہ واضح پیغام تھا کہ اگر پاکستان مغوی خاندان کو بازیاب کرانے میں ناکام رہتا تو امریکہ ان کی بازیابی کے لیے خود آپریشن کرتا مگر دوسری طرف پاکستان کے عسکری حکام نے انٹیلی جنس شیئرنگ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اس خاندان کو بازیاب کرا لیا۔ اس خاندان کو 2012 میں اغواء کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 2011ء میں اسامہ بن لادن کی گرفتاری کے لیے بھی امریکی نیوی سیلرز نے پاکستان میں آپریشن کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…