اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

معمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام کی دھماکہ خیز واپسی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ؒ یپولی (مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا کے سابق مرد آہن مقتول معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام القذافی نے جیل سے رہائی کے چند ماہ کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔سیف الاسلام کے خاندان کے وکیل خالد الزایدی نے بتایا کہ ان کے موکل نے ملک میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے شروع کیے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سیاسی کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

تیونس کے دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں خالد الزایدی نے بتایا کہ سیف الاسلام لیبیا کی سیاست سے الگ یا دور نہیں بلکہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے لیبیا کے قومی رہ نماؤں اور قبائلی عمایدین سے رابطے شروع کی ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد مصالحت اور نئی سیاسی صف بندی ہے۔الزایدی کا کہنا ہے کہ کسی بھی دوسرے لیبی شہری کی طرح سیف الاسلام کو بھی سیاست میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لیبیا کی موجودہ صورت حال بالخصوص متحارب گروپوں میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد سیف الاسلام کی ضرورت مزید دو چند ہوگئی ہے۔ ملک میں کسی جامع سیاسی، مصالحتی اور حقیقی قومی معاہدے تک پہنچنے کے لیے سیف الاسلام اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لیبیا کا ایک بڑا طبقہ سیف الاسلام کا حامی اور ان سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے۔ سیف الاسلام قذافی واضح سیاسی ویڑن رکھتے ہیں اور وہ ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے نکال سکتے ہیں۔اس سوال پر کہ سیف الاسلام قذافی ان دنوں کہاں موجود ہیں، ان کے وکیل نے سیف الاسلام کے ٹھکانے کی نشاندہی سے انکار کردیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ سیف الاسلام صحت مند، تندرست اور مرضی سے ایک سے دوسری جگہ منتقل ہوتے ہیں۔ انہوں نے سیف الاسلام قذافی کے بیرون ملک چلے جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ ان کے موکل لیبیا ہی میں ہیں وہ باہر گئے ہیں اور نہ ہی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ سیف الاسلام قذافی کو گذشتہ جون میں جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ وہ زنتان شہر کی ایک جیل میں قید رہے۔ رہائی کے بعد انہیں نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی ان کے ٹھکانے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات ملی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…