واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلیٰ امریکی عسکری قیادت سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ یہ طوفان سے پہلے کی خاموشی کا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس طوفان کی طرف ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ عسکری قیادت سے ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ کی ایران اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی عسکری قیادت سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے اس جوہری معاہدے کی روح کی پاسداری نہیں کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انھیں ایران کے جوہری عزائم اور مشرقِ وسطیٰ میں جارحیت کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔دریں اثناء امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پایاعالمی طاقتوں کا جوہری معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ اس کا باقاعدہ اعلان اگلے ہفتے کریں گے ،امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکاایران کیساتھ طے پائے معاہدے کو تبدیل کررہا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے صدر ٹرمپ ایران سے طے پائے معاہدے کی توثیق نہیں کریں گے کیونکہ وہ اس معاہدے کو امریکی مفادات کے خلاف سمجھتے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ 12 اکتوبر کو ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے سے علیحدگی کا اعلان کریں گے ، صدر ٹرمپ اس معاہدے کو امریکی مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے بار بار اس سے ختم کرنے یا اس سے علیحدگی اختیار کرنے کی بات کرچکے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ عسکری قیادت سے ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ کی ایران اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت ہوئی