منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

امریکہ نے چین اور پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کیلئے اہم ترین ہتھیاربھارت کودینے کی منظوری دیدی برطانوی میڈیاکا تشویشناک انکشاف

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو ڈرونز کی فرخت کی منظوری دے دی گئی ہے ،بھارت چین اور پاکستان پر کڑی نگرانی کے لئے امریکہ سے اعلیٰ ہائی ٹیک ڈروں خرید رہا ہے،بھارت 22ڈرونز پر 2.2ارب پونڈ خرچ کرے گا،بھارت ان ڈرونز کو سرحدی حملوں کے لئے تعینات کر سکتا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور بھارت مابین ڈرونز کی خریداری کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

امریکی صدر ڈونلٖڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو ڈرونز مہیا کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے تاہم ٹرانزیکشن معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈرونز بھارت چین اور پاکستان کی کڑی نگرانی کے لئے استعمال کا ارادہ رکھتا ہے۔ معاہدے کے تحت بھارت 22ڈرونز کی خریداری کرے گا جس پر 2.2ارب پاؤنڈ خرچ کئے جائیں گے۔ ہندوستانی اوقیانوس کے عسکریت پسندی کے بارے میں خدشات ہیں۔بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعلقات پچھلی دہائی میں تیز رفتار سے بڑھے ہیں۔نئی دہلی اپنے روایتی سپلائر روس سے سے دوری اختیار کر رہی ہے۔ بھارتی فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ہتھیاروں کی منتقلی بھارتی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ بھارت ان ڈرونز کو سرحدی حملوں کے لئے تعینات کر سکتا ہے۔جیسے عسکریت پسند کیمپوں کوہدف بنانا بھارت کا کہنا ہے کہ متنازعہ کشمیر کے پاکستان کی جانب دہشت گردی کے کیمپ موجود ہہیں۔ امریکی سیکرٹری دفاع جم میٹیس نے منگل کو بھارتی رہنماؤں سے بات چیت کی ہے جہاں انہوں نے عسکریت پسندوں کی پناہ گزینوں کو مشترکہ طور پر بند کر نے کا عندیہ دیا ہے اور افغانستان کو مستحکم کرنے میں مدد کے لئے بھارت سے زیادہ شراکتکی درخواست کی ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے ٹرمپ پاکستان پر دباؤ بڑھا کر ڈومور مطالبے کو منظوری دلوانا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…