بیروت(این این آئی)لبنان میں سرکاری ملازمین نے اپنی تن خواہوں میں اضافے کی وصولی کے لیے ہڑتال کردی ہے۔حکومت نے اس موسم گرما میں سرکاری ملازمین کی تن خواہوں میں اضافے کے لیے قانون کی منظوری دی تھی لیکن اس کے پاس ان کی ادائی کے لیے رقم نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی کابینہ اضافہ شدہ تن خواہوں کی ادائی کے لیے رقوم فراہم کرنے
طریقوں پر غور کررہی ہے۔اس کو کم سے کم 80 کروڑ ڈالرز درکار ہوں گے۔لبنان کی آئینی کونسل نے اسی ہفتے تن خواہوں کے بل کی ادائی کے لیے ایک ٹیکس قانون کو منسوخ کردیا اور کہا کہ اس سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔اس فیصلے کے بعد حکومت تن خواہوں کے بل کے لیے رقوم فراہم کرنے کی غرض سے مختلف طریقوں پر غور کررہی ہے۔اس پر سرکاری ملازمین کا
بھی دباؤ ہے اور وہ اسی ماہ سے اپنی نئی تن خواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔لبنان میں سرکاری دفاتر بند رہے اور سیکڑوں سرکاری ملازمین نے ان کے باہر اکٹھے ہوکر احتجاجی مظاہرے کیے جس کے باعث عام شہری خوارہوتے رہے۔