جنیوا (این این آئی)جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ سی آر) کے 36ویں اجلاس کے دوران میٹرو بسوں اور ٹرامز پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر توجہ دینے اور بھارتی ریاستوں تریپورا، ناگالینڈ اور مَنی پور کی آزادی کے حق میں پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے۔سرکاری ٹی وی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ان پوسٹرز والی میٹرو بسوں اور ٹرامز کی تصاویر شائع کی گئیں۔
ان پوسٹرز میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر توجہ دینے اور بھارتی ریاستوں تریپورا، ناگالینڈ اور مَنی پور کی آزادی کے حق میں نعرے درجتھے۔بھارتی میڈیا نے بھارتی ریاستوں تریپورا، ناگالینڈ اور مَنی پور کی آزادی سے متعلق اشتہاری مہم پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ا ور سوئٹزرلینڈ حکومت سے رابطے کا مطالبہ کیاگیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل سوئٹز ر لینڈ میں بھارتی ایما پر بلوچستان کی آزادی سے متعلق اشتہاری مہم چلائی گئی تھی بعد ازاں وزیرداخلہ بلوچستان کو سوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ نے اس مسئلے پر فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ دوسری جانب نشاندہی کے باوجود سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کیخلاف بینرز لگنے کیخلاف کسی قسم کا ایکشن نہ لینے پر سینیٹ میں پاک سوئس فرینڈ شپ گروپ کی سرگرمیوں کو معطل کرنے کی منظوری ،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کرنل (ر) سید طاہر مشہدی کی پمز اور فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال میں سہولیات کے فقدان پر تحریک التواء بحث کیلئے منظور کرلی۔ کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے تحریک التواء پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال اسلام آباد میں مریضوں کے لئے بستروں اور دیگر میڈیکل سہولیات کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے مریض دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
پمز میں مریض راہداریوں میں پڑے ہوتے ہیں۔اجلاس کے دور ان سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی نے اپنے توجہ مبذول نوٹس میں کہا کہ ستمبر 2017ء کے آخر میں نیشنل سیونگز کے آٹومیشن پروجیکٹ فیز II کی بندش کی وجہ سے منصوبے میں مصروف 300 ملازمین جو متعلقہ شعبے میں مہارت رکھتے ہیں، اپنی ملازمتوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔ مذکورہ ملازمین کی خدمات اس منصوبے کے فیز III میں جس کی مستقبل قریب میں شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے، میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔
اجلاس کے دور ان وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ قومی بچت سکیم نے اپنی تمام شاخوں کی آٹو میشن کر دی ہے۔ پہلے مرحلے میں 182 شاخوں میں آٹومیشن کی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 142 شاخیں خود کار سسٹم پر لائی جائیں گی۔ فیز III کا پی سی ون منظور ہو گیا ہے جس کے تحت دسمبر 2020ء تک مزید 150 شاخیں خودکار سسٹم میں لائی جائیں گی۔ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین دوبارہ اپلائی کریں، انہیں ترجیح دی جائے گی۔
دریں اثنا سوئی کے قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے،سازشوں کے پیچھے وہ لوگ ہیں جنہیں بلوچ عوام نے مسترد کردیا ہے،حسن،حقانی براہمداغ بگٹی،جیسے لوگ ان سازشوں میں ملوث ہیں،یورپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے،براہمداغ بگٹی ہمارے معصوم بچوں کا قاتل ہے،گرفتار کرکے بگٹی کو قوم کے حوالے کیا جائے۔
ہفتہ کو سوئٹزلینڈ کی اشتہاری مہم کے خلاف قبائلی رہنمائوں اورسول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہری کیا۔سیاسی وسماجی قبائلی عمائدین نے ریلی اوراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے گٹھ جوڑ کرکے سوئٹزرلینڈ پاکستان کے خلاف اشتہاری مہم چلارہاہے۔سوئٹزلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پاکستان کی سالمیت پرحملہ ہے،سازشوں کے پیچھے وہ لوگ ہیںِ،جنہیں بلوچ عوام نے مسترد کردیا ہے، ’’را‘‘ فنڈڈ لشکر عام بلوچ کو ورغلاکر قتل وغارت کرواتے ہیں۔
حسن ،حقانی،براہمداغ بگٹی ،حیربیار مری جیسے لوگ ان سازشوں میں ملوث ہیں،انہوں نے کہا کہ یورپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔ہماری سرزمین پر دہشتگردی میںملوث لوگ یورپ میں سیاسی پناہ لیکر بیٹھے ہیں،سوئس حکومت سے ان دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کیلئے رابطہ کیا جائے۔براہمداغ بگٹی ہمارے معصوم بچوں کا قاتل ہے۔گرفتار کرکے بگٹی قوم کے حوالے کیا جائے