منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جنونی راکٹ مین کو اپنی قوم کو ہلاک کرنے کی کوئی پراوہ نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ (آئی این پی) شمالی کوریا کی جانب سے تواتر کے ساتھ میزائل اور بموں کے تجربات کے رد عمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ٹوئٹر پر ایک بیان صدر ٹرمپ نے ایک بار پھرکم جونگ اون کو “مجنون” شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے راکٹ مین کو اپنی قوم کو بھوک

میں مبتلا کرنے اور اسے قتل کرنے کی کوئی پرواہ نہیں۔صدر ٹرمپ نے لکھا کہ شمالی کوریا کے جنونی لیڈر کو اپنی حماقتوں کی ایسی قیمت چکانا ہو گی جس کی کوئی مثال آج تک نہیں ملتی۔اس سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون نے بھی ایسے ہی سخت الفاظ میں ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے تمام عالمی پروٹوکول نظر انداز کرتے ہوئے ٹرمپ کو فاتر العقل اور مخبوط الحواس قرار دیا تھا۔اپنے ردِ عمل میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے ثابت کر دیا ہے کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام “صحیح راستے پر ہے۔انہوں نے دھمکی دی کہ وہ امریکہ کے خلاف “تاریخ کے سخت ترین جوابی اقدامات کریں گے” اور “خبطی امریکی بوڑھے کو آگ سے جواب دیں گے۔”ادھر کل جمعہ کو واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کا مسئلہ سفارتی ذریعے سے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر فوجی کارروائی کو خارج از امکان قرار دنہیں دیا جا سکتا۔قبلا ازیں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ تھا کہ شمالی کوریا کی طرف بڑھتے خطرات کی روک تھام کے لیے ان کے ملک کے پاس فوجی کارروائی سمیت تمام آپشن موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…