واشنگٹن(این این آئی)دو امریکی یہودی رابیوں نے انکشاف کیا ہے کہ بحرین کے امیر اسرائیل کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رابیوں نے یہ انکشاف بحرین کے بادشاہ کے بیٹے کے اعزاز میں دی گئی ایک تقریب میں کیا۔امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقدہ اس تقریب میں امریکی یہودیوں کے دو انتہائی اہم مذہبی پیشواؤں نے بتایا کہ
عرب دنیا کی جانب سے اسرائیل کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کے بارے میں بحرین کے امیر غور و خوص کر رہے ہیں۔بحرینی امیر کے بیٹے شہزادہ ناصر بن حمد الحلیفہ کے اعزاز میں یہ تقریب یہودی ادارے سائمن ویزن تھال مرکز نے منعقد کی تھی۔ بحرینی شہزادے نے اس تقریب میں اعلان کیا کہ رواں برس اْن کے والد ادیان کے مابین مکالمت کے بین الاقوامی مرکز کا باضابطہ قیام چاہتے
ہیں۔بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے بیٹے کے اعزاز میں دی گئی تقریب میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رابی مارون ہیئر نے بتایا کہ بحرینی امیر کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے اسرائیلی مقاطع کے خاتمے کی اپنی سوچ ظاہر کی تھی۔ ہیئر نے واضح کیا کہ اس حوالے سے بحرینی امیر نے یہ بات بہت شفاف اور واضح انداز میں کی تھی۔ ہیئر نے بتایا کہ امیر نے کہا
کہ عرب دنیا کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے جو وقار اور برداشت پر مبنی ہو۔ اسی تقریب میں دوسرے رابی ابراہم کوپر نے بھی تقریر کی اور انہوں نے بھی کم و بیش وہی باتیں دہرئیں جو مارون ہیئر نے کہی تھیں۔