ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسئلہ کشمیر،چین بھی میدان میں کود پڑا،اہم ترین اعلان

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین نے کہا ہے امید ہے کہ پاک بھارت دیرینہ مسئلہ کشمیر کومناسب طریقہ سے پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے،مسئلہ کشمیر کے حل سے دیگر معاملات کو بہتر طریقہ سے سنبھالا جا سکے گا، مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف بہت واضح اور اٹل ہے، پاک بھارت مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام بارے کام کریں۔

چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ نے گذشتہ روز اپنی پریس بریفنگ میں کہا امید ہے کہ پاک بھارت دیرینہ مسئلہ کشمیر کومناسب طریقہ سے مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔ یہ مسئلہ دونوں ممالک مابین اہم ترین ہے دیگر تمام مسائل بھی اسی مسئلہ سے جڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے دیگر تمام معاملات اور مسائل کو بہتر طریقہ سے حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ بہت جلد دونوں ممالک اپنے مسائل اور معاملات کو درست سمت میں لے جائیں گے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر چینی موقف کے سوال کے جواب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چینی موقف انتہائی واضح اور اٹل ہے آج بھی چین اپنے اسی موقف کی تائید کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لئے دونوں ممالک مابین امن ہونا اور معاملات میں قربت ناگزیر ہے ۔ دونوں ممالک کی کشیدگی عدم استحکام کی بڑی وجہ ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لو نے کہا کہ ہم بھارت کی کشمیر میں ہونے والی ظلم و ستم کی رپورٹ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اس پر اقوام متحدہ پہلے ہی کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھی اس تنازعہ کے پر امن حل کے لئے کوشاں ہے۔ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کیا جانا چاہئے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…