دیگر ملکوں کی نسبت پاکستان دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہے، برطانوی وزیراعظم
لندن(این این آئی)برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دہشت گردی سے متاثرہ پاکستان کو یاد رکھا۔میڈیارپورٹس کے ماطبق برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اْن خاتون کے قتل کا 10واں سال ہے جنہوں نے اْنہیں اور اْن کے شوہر کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا تھا۔تھریسا مے کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے پوری دنیا متاثر ہے
لیکن پاکستان بہت سے ملکوں کی نسبت زیادہ متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں موجود بہت سے لوگ بے نظیر بھٹو سے اچھی طرح واقف رہے ہیں، اسی ملک میں بے نظیر بھٹو کو ظالمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا اور یہ قتل ان لوگوں نے کیا جو اقوام عالم کی اقدار کیخلاف ہیں۔تھریسامے نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کا تعلق دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک سے تھا اور اْنہیں جمہوری جدوجہد، برداشت کو فروغ دینے اور ایک خاتون ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
مسافروں کیلیے الرٹ؛ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کی کئی پروازیں منسوخ
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مرکزی ہوائی اڈے کے قریب زوردار دھماکے، آگ کے شعلے بلند
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر؛ صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے
-
نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی



















































