اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

طوفان مریا پورٹو ریکو میں تباہی مچانے کے بعد ڈومنییکن ری پبلک سے ٹکراگیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)بحرِ اوقیانوس میں جنم لینے والا شدید طوفان ‘مریا’ پورٹو ریکو میں تباہی مچانے کے بعد ڈومینیکن ری پبلک سے ٹکرا گیا ۔طوفان کے تحت چلنے والی ہواوں کی رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی اور یہ گزشتہ 90 برس میں پورٹو ریکو سے ٹکرانے والا شدید ترین طوفان تھا۔اس سے قبل

رواں ماہ آنے والا سمندری طوفان ‘ارما’ پورٹو ریکو کے نزدیک سے گزر گیا تھا جس کے باعث جزیرے پر زیادہ نقصان نہیں ہوا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مریا کے باعث پورٹو ریکو پر خاصی تباہی ہوئی ہے جہاں کئی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئی ہیں، بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل منقطع ہے جب کہ سڑکیں کاٹھ کباڑ اور ملبے سے اٹی ہوئی ہیں۔امریکہ کے نیشنل ہری کین سینٹرنے پورٹو ریکو کے پورے جزیرے کے لیے سیلابی وارننگ جاری کی ہے اور جزیرے پر آباد 34 لاکھ افراد کو خبردار رہنے کا کہا ہے۔سینٹر کے مطابق طوفان کے باعث پورٹو ریکو میں جمعے تک 20 سے 30 انچ تک طوفانی بارشیں ہوں گی جس کے باعث جزیرے کے بیشتر علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں۔پورٹو ریکو کے گورنر ریکارڈو روزیلو کے مطابق طوفان سے جزیرے پر اب تک ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔مریا اس سے قبل کیریبئن جزائر میں خاصی تباہی مچا چکا ہے جہاں طوفان کے باعث اب تک 10 افراد

کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔نیشنل ہریکین سینٹرکے مطابق پورٹو ریکو سے ٹکراتے وقت ‘مریا’ کی شدت میں کمی آئی تھی لیکن جمعرات کی صبح کے بعد سے اس کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا ہے۔سینٹر کے مطابق طوفان کے باعث چھ فٹ تک بلند لہریں ڈومینیکن ری پبلک کے ساحلی علاقوں

سے ٹکرا سکتی ہیں۔سینٹر نے خبردار کیا کہ ڈومینیکن ری پبلک سے ٹکرانے کے بعد طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے جس کے باعث اس کے راستے میں پڑنے والے دیگر کیریبئن جزائر کے لوگوں کو انتہائی احتیاط برتنا ہوگی۔تاحال ایسی کوئی علامت نہیں کہ ‘مریا’ امریکہ کے جنوبی یا مشرقی ساحلی

ریاستوں سے بھی ٹکرائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…