اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں عوامی تفریحی مقامات پر جانا منع ہے مگر اب سعودی حکومت نے مملکت کی تاریخ میں پہلی بار قومی دن کے موقع پر تقریبات میں شرکت کیلئے خواتین کو بھی کنگ فہد سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دیدی ہے۔ انہیں یہ موقع مملکت کے 87ویں قومی دن کے موقع پر پہلی بار مل رہا ہے۔سٹیڈیم میں فیملیز کے بیٹھنے
کیلئے علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی کے مہینے میں سعودی حکومت نے لڑکیوں کے سکولوں میں کھیلوں کی اجازت بھی دیدی ہے جبکہ آنیوالے دنوں میں خواتین اور لڑکیوں کے حوالے سے عائد کئی پابندیاں بھی اٹھائے جانے کا امکان ہے جن میں امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ خواتین کے گاڑی چلانے پر بھی پابندی اٹھا لی جائے گی۔