پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

میکسیکو میں امدادی ٹیموں نے معمر شخص اور بچی کوملبے سے زندہ نکال لیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو سٹی(این این آئی)میکسیکو میں آنے والے ہولناک زلزلے کے دوسرے دن امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے کئی گھنٹوں بعدعمارت کے ملبے سے67 سالہ شخص اوراسکول کی بچی کو زندہ نکال لیا،زلزلے سے 250 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق میکسیکو میں

زلزلے سے تباہ ملبے کا ڈھیر بنی عمارتوں میں زندگی کی تلاش جاری ہے، اب تک 83افراد کو بحفاظت نکالا جاچکا ہے۔میکسیکو میں سات اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے کے دوسرے دن،امدادی کارروائیوں کے دوران 9منزلہ عمارت کے ملبے سے 67سالہ شخص کو زندہ نکا ل لیا گیا۔زلزلہ سے گرنے والی عمارت کے ملبے میں دبے عمررسیدہ شخص کو امید نہ تھی کہ کوئی اسے ڈھونڈ بھی پائے گا ۔مذکورہ شخص نو منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر اپنے گھر میں موجود تھا، جب لمحوں میں عمارت کے ساتھ ساتھ اس کی دنیا ڈھیر ہوگئی۔میکسیکو سٹی کے جنوبی علاقے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے جہاں اکیس بچے اور چار جوان جان سے گئے،زلزلے میں تباہ درجنوں اسکولوں کے ملبے سے ابھی بھی بچوں کو زندہ نکالے جانے کی امید ٹوٹی نہیں ہے۔دو ہفتوں میں دوسرے تباہ کن زلزلے کے دوسرے روزبھی ملک بھر سے رضاکار میکسیکو سٹی پہنچ رہے ہیں۔کارکنوں کا کہنا تھا کہ امدادی

کارروائیوں میں انہیں نہایت صبر اور خاموشی کا مظاہرہ کرنا پڑرہا ہے تاکہ وہ ملبے میں دبے افراد کی مدد کے لیے پکارنے والی آوازیں سن سکیں۔انتظامیہ کے مطابق میکسیکو سٹی میں 44 عمارتیں گری ہیں ، زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں گیس کے اخراج سے آگ لگ گئی۔آفٹر شاکس میں مزید نقصان سے

بچنے کے لیے ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…