اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی جہاز کے زریعے کسی دوسرے ملک یا شہر کا سفر ہمیشہ ایک اچھا احساس پیدا کرتا ہے، لیکن پلاننگ،پیکنگ اور سہانے سپنے سجانے کے بعد چار حروف کی وجہ سے آپ کے سارے خواب چکنا چور ہوجائیں تو کیسا لگے گا؟جی ہاں! آپ کے بورڈنگ پاس پر موجود چار حروف “SSSS” آپ کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔یہ چار حروف سیکنڈری سیکیورٹی اسکریننگ سیلیکشن کا مخفف ہیں، اور ان کا آپ کے بورڈنگ پاس پر موجود ہونے کا مطلب ہے
کہ آپ کو دوبارہ ایک سخت سیکیورٹی چیکنگ کے عمل سے گزرنا ہوگا، جس کا دورانیہ بعض اوقات ڈیڑھ گھنٹے تک ہو سکتا ہے۔چیکنگ کے اس عمل میں سامان کی دوبارہ جانچ، جسمانی چیکنگ اور شناخت کی جانچ شامل ہوتی ہے۔ یہ چیکنگ ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے اہلکار کرتے ہیں۔اس کوڈ کا زیادہ تر نشانہ ون وے ٹکٹ اور کیش پیمنٹ والے مسافر بنتے ہیں۔ تو اگر کبھی آپ کے بورڈنگ پاس پر یہ چار حروف نظر آئیں تو خود کو ذہنی پریشانی کیلئے پہلے سے تیار کر لیں۔