بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

جاپانی وزیراعظم کے پاکستان سے متعلق نازیبا ریمارکس،پاکستان اور جاپان میں ٹھن گئی،شدیدردعمل

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت دوسرے ممالک کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور بھارت کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کے ناقابل تردید ثبوت بھی موجود ہیں ٗجاپان بھارت اعلامیے میں پاکستان سے متعلق غیرضروری حوالے تھے ٗ وزیراعظم کی نیویارک میں متعدد ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں مثبت رہیں ٗپاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات شیڈول نہیں ٗ

جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہاکہ بھارت پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث ہے اور کلبھوشن جیسے ایجنٹوں کے ذریعے دہشت گردی کرائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بلوچستان سے متعلق بیان کے بعد سے پاکستان مخالف مہمات میں تیزی آگئی ہے جبکہ جنیوا میں پاکستان مخالف مہم میں ملوث بلوچستان ہاؤس تنظیم کو بھارت نے فنڈنگ کی۔نفیس زکریا نے کہاکہ بھارت خود اپنے ملک میں حملہ کراتا ہے اور مسلمان شہریوں پر الزام تراشی کرتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت مقبوضہ میں کشمیر میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور اپنے ہمسایوں میں بھی ریاستی دہشت گردی کررہا ہے گزشتہ چند برسوں میں پاکستان مخالف مہمات جاری ہیں اور بھارت ان میں براہ راست ملوث رہا ہے، تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے بیانات ہمارے مؤقف کی تائید ہیں۔جاپانی وزیراعظم کے دورہ بھارت اور مشترکہ اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ جاپان بھارت اعلامیے میں پاکستان سے متعلق غیرضروری حوالے تھے۔ترجمان نے کہا کہ جاپانی وزیراعظم نے پاکستان کے بارے میں غیرضروری ریمارکس دئیے ٗ جاپان کو بھارت کی جانب سے دہشت گردی بطور ریاستی ہتھیار استعمال کرنے سے آگاہ ہونا چاہیے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے برکس اعلامیے پر دفتر خارجہ کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ترجمان دفتر خارجہ نے تبصرے سے گریز کیا۔

نفیس زکریا نے کہا کہ وزیراعظم کی نیویارک میں متعدد ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں مثبت رہیں تاہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…