اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ سات بڑے شہر آوارہ سیارے نبیرو کی زد میں ہیں، تفصیلات کے مطابق آوارہ سیارہ نبیرو، جسے پلینٹ ایکس بھی بولا جاتا ہے، کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ زمین کی طرف بڑھ رہا ہے اور ظاہر ہونے کے بعد تباہی پھیلا دے گا اس کی پیش گوئیاں کئی عرصے سے کی جاتی رہی ہیں ہیں مگر اب بتایا جا رہا ہے کہ یہ سیارہ ہفتہ 23 ستمبر 2017 کو کرہ ارض سے ٹکرانے جا رہا ہے، اور اس سے امریکہ کے سات بڑے شہر متاثر ہوں گے،
واضح رہے کہ شہر تباہی کا زیادہ سامنا کریں گے۔ علم النجوم واعداد کے ماہر ڈیوڈ میڈ کا ڈیلی سٹار کی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سیارہ نبیرو پہلی دفعہ 23 ستمبر کے روز ظاہر ہوگا جس کے بعد زمین پر تباہی و بربادی کا خوفناک سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اس سیارے نبیرو کی وجہ سے آنے والی تباہی کی پیشگوئیاں کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ زمین سے براہ راست نہ بھی ٹکرایا تو اس کی کشش ثقل اتنی زیادہ ہوگی کہ زمین کے قطبین کا رخ تبدیل ہوجائے گا اور دنیا بھر میں زلزلے اور سونامی آئیں گے جبکہ آتش فشاں بھی پھٹ پڑیں گے۔ زمین کی جانب بڑھتے ہوئے اس تباہ کن سیارے کی تباہی کا دعوٰی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یورپ اور امریکہ کے کچھ حصے زیادہ متاثر ہوں گے اور خصوصاً نیویارک، شکاگو، سان فرانسسکو، لاس اینجلس، اوکلینڈ اور سیاٹل اس تباہی کا نشانہ بنیں گے۔ ڈیوڈ میڈ نے سیارے نبیرو کی وجہ سے آنے والی تباہی سے بچنے کے لئے بھی کچھ مشورے دئیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ آفت نازل ہونے سے پہلے آپ کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ کسی بھی بڑے شہر کے آس پاس نہ ہوں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصاً لاس اینجلس، نیویارک یا شکاگو جیسے شہروں میں رہنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ڈیوڈ میڈ نے دیگر خطرناک شہروں میں سان فرانسسکو اور واشنگٹن کو بھی شامل کیا ہے۔
یاد رہے کہ سیارے نبیرو کے ظہور کے متعلق اس سے پہلے بھی کئی تاریخیں دی جا چکی ہیں مگر اب تک وہ ظاہر نہیں ہو سکا اس کے علاوہ خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے اس سیارے کے وجود کی کبھی تصدیق نہیں کی ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دنیا کے خاتمے کی متعدد پیش گوئیاں کی جاتی رہیں کہ جن پر ضعیف العتقاد لوگوں کا شدید ردعمل سامنے آتا رہا ہے، ایسی پیش گوئیوں پر یقین رکھنے والے افراد میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں ان شہروں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔