منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملائیشیا اور امریکہ کے درمیان 10 ارب ڈالر سے زیادہ کے تجارتی معاہدے

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )ملائیشیا اور امریکہ کے درمیان 10 ارب ڈالر سے زیادہ کے تجارتی معاہدے طے پا گئے،ملائیشیا کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملک کے پنشن فنڈ کے 7 ارب ڈالر سے پہلے ہی امریکہ میں سرمایہ کاری کی جا چکی ہے جب کہ مزید تین سے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وہائٹ ہائوس میں ملیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق کا خیر مقدم

کرتے ہوئے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی کوششوں کو سراہا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اور انڈونیشیا کے وزیر اعظم نجیب بہت بڑے تجارتی معاہدوں پر کام کررہے ہیں جن میں 10 ارب سے 20 ارب ڈالر مالیت کے بوئنگ طیارے اور جنرل الیکٹرک جیٹ انجن شامل ہیں۔وزیر اعظم نجیب نے تصدیق کی کہ پانچ سال کی مدت میں اس معاہدے کی مالیت 10 ارب ڈالر سے بڑھ جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ طیارے سرکاری کمپنی ملائیشیا ایئر لائنز میں شامل کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 737 قسم کے 25 اور 787 ماڈل کے 8 طیاروں کے سودے کیے ہیں جب کہ 737 ماڈل کے مزید 25 طیارے خریدے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایئر ایشیا سے بھی جی ای انجن خریدنے کے لیے کہیں گے۔ملائیشیا کے وزیر اعظم نے کہا ملک کے پنشن فنڈ کے 7 ارب ڈالر سے پہلے ہی امریکہ میں سرمایہ کاری کی جا چکی ہے جب کہ مزید تین سے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔نجیب رزاق نے کہا ہے کہ ان کا ملک داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروپس کے خلاف لڑنے کے لیے پر عزم ہے اور یہ کہ دہشت گرد امریکہ اور ملائیشیا دونوں کے دشمن ہیں۔ہم دنیا کے اس حصے کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔انہوں نے صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ اعتدال اور ترقی پسند مسلم حکومتوں کی مدد کے لیے

اسلامی دنیا کے عوام کے دل اور ذہن جیتنے کی کوشش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کا حقیقی چہرہ آپ ملائیشیا میں دیکھ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…