چین نے نئے ایٹمی سلامتی قوانین کی منظوری دیدی

11  ستمبر‬‮  2017

بیجنگ(این این آئی)چینی پارلیمنٹ نے نئے ایٹمی سلامتی قوانین کی منظوری دے دی،قوانین کا مقصد ایٹمی توانائی کے شعبے میں ریگولیٹری کو بہتر بنانا ہے،نئے نظام سے تابکاری جیسے مسائل، ایٹمی حادثات ، خطرات کو روکنے یا اس سے کم کرنے میں مدد ملے گی۔چینی سرکاری خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق چین کی پارلیمنٹ نے نئے ایٹمی سلامتی قوانین کی منظوری دے دی ہے۔ نئے قوانین سے ایٹمی توانائی کے

شعبے میں ریگولیٹری کو بہتر بنایا جا سکے گا۔حکام کے مطابق کیوں کہ چین میں نئے ایٹمی منصوبوں پر غور و غوض جاری ہے اس لئے یہ ضروری تھا کہ پہلے کچھ ایسے قوانین وضع کر لئے جائیں جن کی مدد سے تابکاری جیسے مسائل، ایٹمی حادثات ، خطرات کو روکنے یا اس سے کم کرنے میں مدد لی جا سکے ۔حکام کا کہنا تھا کہ یہ قوانین ریگولیٹر، نیشنل نیوکلیر سیفٹی ایڈمنسٹریشن (این این ایس اے) کو مزید طاقت فراہم کریں گے۔ این این ایس اے کے نائب سربراہ گیور چینجران نے کہا کہ یہ قوانین ہماری حفاظتی نقطہ نظر کو تقویت دیتے ہیں، اور ایک ذمہ دار ملک کے ہونے کا ثبوت ہیں کہ چین اپنے ماحول اور عوام کی حفاظت کے لئے اعلیٰ معیار کے اصول وضع کرتا ہے۔جوہری توانائی کی ترقی اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال سے زیادہ اعلی حفاظتی معیاروں کا استعمال کرنے کے ہمارے مضبوط عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔گیور نے کہا کہ نئیقوانین کے تحت چین کی ایٹمی حفاظت کے نظام کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوزرکھی جائے گی۔انتظامی میکانیزم اور ریگولیٹری کے ڈھانچے” کو ریگولیٹرز اور کاروباری اداروں کے درمیان حفاظت کے ذمہ داریاں واضح کرنے کے لئے بنائے گی ہے۔سرکاری حکام نے بار بار کہا ہے کہ چین کی ایٹمی صنعت نے 25 سالوں میں ایک بڑے حادثہ یا سنگین تابکاری واقعہ نہیں ہوا ہے کیونکہ اس نے پہلے ریڈٹر کو گرڈ سے منسلک کیا اس کو کوئلہ سے کہیں زیادہ محفوظ بنا دیا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…