جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

امریکی تاریخ کے خوفناک ترین سمندری طوفان ’’ارما‘‘ میں مسلمانوں نے کس طرح امریکیوں کے دل جیت لئے؟

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا بحرالاقیانوس سے آنے والے سمندری طوفان ارما کے نشانے پرہے۔کیٹیگری تھری کا طوفان امریکی ساحلوں کیلئے خطرے کی گھنٹیاں بجارہاہے۔ جہاں پندرہ فٹ بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ جبکہ ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں

چل رہی ہیں۔فلوریڈا کا پچیس فیصد حصہ یعنی چھپن لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہے۔ تمام شیلٹرز بھی بھر چکے ہیں،ریاست میں افراتفری کا ماحول ہے ۔ دکانیں خالی کر دی گئی ہیں، اشیائے خوردونوش ذخیرہ کرلی گئی ہیں۔جبکہ عوام ریت کے تھیلوں سے بند بنانے میں مصروف ہیں۔ سمندری طوفان ارما کی آمد سے قبل فلوریڈا سے منتقل ہونے والوں کی گاڑیوں سے ٹریفک جام ہے۔حکام کے مطابق ارمافلوریڈا یا اس کی ہمسایہ ریاستوں کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ طوفان کا بڑا خطرہ فلوریڈا کے شہر میامی ہے، ساٹھ لاکھ آبادی کے اس شہر کو خالی کرایا جارہاہے۔اٹلانٹک اور اورلینڈو میں مسلمانوں نے مساجد اور دیگر مراکز عارضی پناہ کے لیے کھول دیئے ہیں۔ پورٹو ریکو اور جنوبی و شمالی کیرولائنا کے بعد ورجینیا اور الاباما ریاستوں میں بھی ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بحراقیانوس میں رواں سال تین طوفان ارما، ہوزے اور کاٹیا اٹھ رہے ہیں،شمال میں طوفان ہوزے ارما کے ساتھ اٹلانٹک میں بڑھ رہا ہے اور یہ کیٹیگری فور کا طوفان دو سو چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…