پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

خلیجی ممالک میں ملازمین کا معاملہ متنازع بن گیا ،ملازمین کی انٹرنیٹ پر خرید و فروخت شروع،حیرت انگیزانکشافات

datetime 8  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( آن لائن )خلیجی ممالک میں ملازمین کا معاملہ کئی مرتبہ متنازع رہا ہے اور اب اس حوالے سے بنائے گئے قوانین کی وجہ سے ایک بلیک مارکیٹ وجود میں آ گئی ہے جہاں گھریلو ملازمین کی انٹرنیٹ پر خرید و فروخت کی جاتی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے ٹرینڈنگ نے متعدد فیس بک گروپس تلاش کیے ہیں جنھیں مقامی قوانین سے بچتے ہوئے اس کام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ان صفحات پر گھریلو ملازمین کو ممکنہ آجروں سے ملانے کے لیے ایسے پیغامات دیکھے جا سکتے ہیں:

’کیا آپ کسی ایسی گھریلو ملازمہ کی تلاش میں ہیں جو وزٹ یا سیاحت کے ویزے پر ہے اور آپ کے پاس رہے؟‘’جلد ایک گھریلو ملازمہ کی تلاش ہے جو کہ ماہانہ تنخوا کی بنیاد پر ایک، دو یا تین ماہ تک کام کرے۔‘’دو ماہ ایک بچی کا خیال رکھنے کے لیے انڈین یا فلپائن کی گھریلو ملازمہ کی تلاش ہے۔‘اگرچہ ان گروپس کے منتظمین صارفین کو مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے حوالے سے متنبہ کرتے ہیں۔یہ صفحات اس بلیک مارکیٹ میں جھانکنے کا ایک موقع ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب میں تحقیقات اور گرفتاریاں بھی ہو چکی ہیں۔سعودی عرب میں دیگر خلیجی ممالک کی طرح ایشیائی اور افریقی ممالک سے آنے والے ورکز ’کفالہ‘ نظام کے ذریعے ویزے حاصل کرتے ہیں۔ اس نظام میں عموماً ملازمت کی مدت تک ورکز کو ان کے آجر کے ساتھ منسلک کر دیا جاتا ہے۔ان میں سے زیادہ تر ملازمت مستند ملازمتی ایجنسیوں کے ذریعے ہی حاصل کی جاتی ہے مگر سوشل میڈیا پر ابھرنے والی اس بلیک مارکیٹ کے ذریعے کچھ لوگ قانونی تقاضوں سے بچ جاتے ہیں۔خطے میں کام کرنے والی ایک تنظیم مائیگرینٹ رائٹس کے وانی سراسواتھی کہتے ہیں ’سوشل میڈیا پر ملازم تلاش کرنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ درست طریقے کے مقابلے میں یہ بہت زیادہ سستا طریقہ ہے۔‘ان کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعہ کسی کو ملازمت دیتے وقت آپ کو قانونی طور پر درکار کم سے کم رقم ادا نہیں کرنی پڑتی ہے۔

ایک سعودی سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ اس سے ملازمین کو بھی فائدہ ہوتا ہے کیونکہ انھیں ایجنسیوں کی فیس نہیں دینی پڑتی اور ان کی آمدن میں آصافہ ہو سکتا ہے۔مگر ان کا کہنا ہے کہ اس سے عام لوگوں کے لیے قانونی ملازمین ڈھونڈنا مشکل ہو گیا ہے۔ ملازین کے لیے بہت زیادہ فائدہ اس بات میں ہے کہ وہ ایک مرتبہ ملک میں داخل ہوں اور پھر اپنا معاہدہ ختم کر کے سوشل میڈیا پر غیر قانونی ملازمت ڈھونڈ لیں۔

تاہم تمام آن لائن ملازت دینے والے نظام غیر قانونی نہیں اور دوسری جانب کفالہ نظام کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔انسانی حقوق پر کام کرنے والے کارکنان کا کہنا ہے کہ کفالہ نظام میں ورکز کو انتہائی کم تحفظ حاصل ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…