اسلام آباد(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پرپاکستانی عوام کے ردعمل کو عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج ، واشنگٹن پوسٹ،نیویارک ٹائمزاوردیگر ذرائع ابلاغ نے نمایاں طور پر شائع کیا۔دنیاکے معروف اخبارات نے پاکستانی عوام اورسیاسی رہنماؤں کے بیانات کو نمایاں شائع کیا۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے افغانستان اورجنوبی ایشیاء کے بارے میں امریکی پالیسی کااعلان کرتے ہوئے پاکستان پرکڑی تنقیدکی اورسخت نتائج کی دھمکیاں دیں ،جسے حکومت پاکستان نے مستردکردیا
اوراپنے ہم خیال ممالک کے ساتھ رابطے شروع کردیئے ،علاوہ ازیں عوام کی طرف سے مظاہرے اورپوسٹرزاوربینرزآویزاں کئے جس پرامریکہ مخالف نعرے درج تھے ۔پاکستان کے سفیروں کادفترخارجہ میں اجلاس طلب کیاگیا جبکہ پالیسی مرتب کرنے کیلئے مشاورتی اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیاگیا۔وزیرخارجہ اورچیئرمین سینٹ رضاربانی کے بیانات کو بھی اخبارات میں نمایاں طورپرشائع کیاگیا۔اورمختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کی تصاویربھی شائع کی گئیں۔