واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو صرف دھمکیاں ہی نہیں دے رہے بلکہ ایسے عملی اقدامات کاآغاز بھی کر چکےہیں کہ جن کا نتیجہ پاکستانیوں کے ہی نہیں بلکہ خود امریکہ کےلئے بھی اچھا نہیں ہوگا، انہی افسوسناک اقدامات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بہت بڑی تعداد میں ایسے نوجوان پاکستانی ڈاکٹروں کی امریکی ویزے کی درخواستیں رد کی جا رہی ہیں جو تعلیم اور تربیت کی غرض سے امریکا جانا
چاہتے ہیں،روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق امریکہ غیر ملکی ڈاکٹروں پر بھاری انحصار کرتا ہے اور ایک اندازے کے مطابق امریکہ کے کل ڈاکٹروں میں سے ایک چوتھائی کا تعلق دیگر ممالک سے ہے لیکن اس کے باوجود پاکستانی ڈاکٹروں کا امریکہ میں داخلہ روکا جا رہا ہے، پاکستانی ڈاکٹروں کو امریکی شبہ صحت میں اہم مقام حاصل ہے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ان ڈاکٹروں کےلئے امریکہ کے دروازے بند ہونا شروع ہوگئے ہیں۔