اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ہمیں نہ سکھائیں کہ ہم کیا کریں؟ پاکستان نے امریکی پالیسی کے جواب میں باقاعدہ بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 25  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کسی بھی ملک نے پاکستان کے برابر قربانیاں نہیں دیں ٗ افغانستان بارے پاکستان کی پالیسی واضح ہے ٗبھارت جیسا ریاستی دہشت گردی میں ملوث ملک خطے میں امن کا ضامن نہیں ہوسکتا ٗکشمیر کی جغرافیائی ہیت تبدیل کرنے پر بھی تحفظات ہیں ٗمسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل ہو نا چاہیے۔ جمعہ کو ترجمان

دفتر خارجہ نفیس زکریا نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ افغان پالیسی بیان پر کہا کہ پاکستان کی کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی نے اپنی حکمت عملی واضح کر دی ہے۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی ملک نے پاکستان کے برابر قربانیاں نہیں دیں جبکہ امریکہ اور عالمی برادری حکومتی فیصلے سے آگاہ ہو چکے ہیں کہ پاکستان قومی مفاد میں دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھے گا جیسا کہ ہم نے بلاتعصب تمام دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی انتہا پسند بھارت کے ریاستی اداروں میں سرایت کر چکے ہیں جبکہ بھارت کی شدت پسند قوم پرست تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور اس جیسی دیگر تنظیمیں بھارتی عدلیہ کے فیصلوں پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں اور بھارتی فوج آر ایس ایس کو بھی سپورٹ فراہم کرتی ہے۔نفیس زکریا نے کہاکہ بھارت کے مختلف ممالک کے ساتھ تنازعات جاری ہیں جبکہ ماضی میں بھی کہا تھا کہ بھارت کو خطے میں سلامتی کے ضامن کا کردار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ بھارت جیسا ریاستی دہشت گردی میں ملوث ملک خطے میں امن کا ضامن نہیں ہوسکتا۔بھارت کی انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں علی گیلانی، یاسین ملک، شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی کو زیر حراست رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کی

جغرافیائی ہیت تبدیل کرنے پر بھی تحفظات ہیں اور پاکستان نے اقوام متحدہ کیساتھ یہ مسئلہ اٹھایا ہے ٗمسئلہ کشمیر بھی مذاکرات سے حل ہونا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی دہشت گردی کی بات متعدد مرتبہ ہوچکی ہے اور کلبھوشن یادیو کی پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری سے ثابت ہوا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے جبکہ ہم نے پاکستان میں تخریب کاری میں بھارتی کردار کو ہر فورم پر

اجاگر کیا۔ترجمان نے سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث کرنل پروہت سمیت ہندو انتہا پسند عناصر کی رہائی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی انتہا پسند بھارتی اداروں میں سرایت کر چکے ہیں، آر ایس ایس اور دیگر تنظیمیں بھارتی عدلیہ اور دیگر ادروں کے فیصلوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث بھارتی انتہا پسندوں کی رہائی ہمارے موقف کی تائید ہے جب کہ کرنل پروہت کو بھارتی فوج کی

حمایت حاصل تھی،بھارتی فوج آر ایس ایس کو بھی سپورٹ فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے بارے میں پاکستان کی پوزیشن واضح ہے جبکہ پاکستان نے دیانتداری سے افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کیا ٗافغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔انہوں نے امریکہ کو تاریخ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امریکی دستوں کو نہ صرف زمینی امداد بلکہ فضائی راہداری بھی فراہم کی تھی جبکہ پاکستان

اور اس کی عوام نے اس انسداد دہشت گردی کی جنگ کی بھاری قیمت ادا کی۔انہوں نے بتایا کہ جب سابق وزیر اعظم کی افغان صدر سے آستانہ میں ملاقات ہوئی تو کیو سی جی کے فورم کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا کیو سی جی کو دوبارہ فعال یا متحرک کرنے کا فیصلہ ان چاروں ممالک کی باہمی رضا مندی سے ہوا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے چین

کا دورہ کیا جبکہ وزیر خارجہ علاقائی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں جس کا مقصد دوست ممالک سے مشاورت کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت امریکہ کیساتھ تجارت سے اربوں ڈالر حاصل کرتا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ بھارت افغانستان کی اقتصادی معاونت اور ترقی کیلئے مزید کام کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…