اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودیہ میں کاروبار کرنے کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خبر، سعودی عرب نے معاشی بحران سے نبرد آزما ہونے کے لئے وژن 2030 منصوبے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جس نے غیر ملکیوں کے لئے کاروبار اور دیگر کاموں میں کافی سختی کر دی تھی اب اس میں تبدیلی کا خواہش مند نظر آ رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل تک سعودی عرب میں غیر ملکی کسی چھوٹی سی دکان کی ملکیت
بھی حاصل نہیں کر سکتا تھا مگر اب سعودی حکومت نے دن بدن خراب ہوتے معاشی حالت سے نبرد آزما ہونے کے لئے بڑے بڑے کاروباروں کی ملکیت غیر ملکیوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک سال سے اس بات پر غور و غوض کر رہے تھے کہ بڑے بڑے کاروباری اداروں کی ملکیت کا حق بھی غیر ملکیوں کو دیا جائے جس کے لئے انہوں نے دو شرائط رکھی ہیں ایک تو اس ادارے کا متعلقہ شعبے میں دس سالہ تجربہ اور دوسرا چار مختلف ممالک میں کاروباری خدمات پیش کر چکا ہو۔