پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پاناماکیس میں نواز شریف کی نا اہلی‘‘بھارتی اہم ترین شخصیت راہول گاندھی بھی خاموش نہ رہ سکے

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے پور(آئی این پی ) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے پاناما لیکس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں نواز شریف کو جانا پڑا بھارت میں کب کارروائی ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی اور اس کی پالیسیوں کا مقصد صرف عوام کے وسائل چرانا ہے۔کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ گزشتہ دنوں پاناما لیکس میں نام آنے کی وجہ سے پاکستان کے وزیراعظم کو بھی عہدہ چھوڑنا پڑا،

جہاں قانون کام نہ کرے وہاں ایکشن لینا پڑتا ہے، چھتیس گڑھ کے وزیراعلی رامن سنگھ کا نام بھی پاناما لیکس میں آیا ہے، مودی ویسے تو آئے روز کرپشن کے خلاف لمبی لمبی تقریریں کرتے رہتے ہیں لیکن انہیں اپنا وزیراعلی نظر نہیں آتا۔راہول گاندھی نے کہا کہ مودی کی جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس نے ملک میں نفرت کو فروغ دیا لیکن چھتیس گڑھ میں جاری مظالم پر خاموشی اختیار کرلی۔ راہول نے کہا کہ بی جے پی جہاں جاتی ہے لوگوں کو آپس میں لڑاتی ہے، مودی نے جموں و کشمیر میں، بنگال میں اور ہریانہ میں نفرت کی آگ بھڑکادی، چھتیس گڑھ میں عورتوں پر حملے کیے جارہے ہیں لیکن وزیراعظم کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…