جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاناما لیکس میں نواز شریف کو جانا پڑا بھارت میں کب کارروائی ہوگی، راہول گاندھی

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن )بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے مطالبہ کیا ہے کہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھی پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی طرح عہدہ چھوڑ دیں کہ ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ رامن سنگھ استعفا دے دیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے نام پاناما پیپرز میں آئے تھے ، اسی طرح رامن سنگھ کے اہل خانہ کے نام بھی پاناما پیپرز میں آئے ہیں۔رامن سنگھ کے بیٹے ابھیشک سنگھ کے بارے میں انکشاف ہوا تھا کہ

ان کی بھی ایک آف شور کمپنی ہے ریاست چھتیس گڑھ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی اور اس کی پالیسیوں کا مقصد صرف عوام کے وسائل چرانا ہے۔کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ گزشتہ دنوں پاناما لیکس میں نام آنے کی وجہ سے پاکستان کے وزیراعظم کو استعفیٰ دینا پڑا، جہاں قانون کام نہ کرے وہاں ایکشن لینا پڑتا ہے، چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ رامن سنگھ کا نام بھی پاناما لیکس میں آیا ہے، مودی ویسے تو آئے روز کرپشن کے خلاف لمبی لمبی تقریریں کرتے رہتے ہیں لیکن انہیں اپنا وزیراعلیٰ نظر نہیں آتا۔راہول گاندھی نے کہا کہ مودی کی جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس نے ملک میں نفرت کو فروغ دیا لیکن چھتیس گڑھ میں جاری مظالم پر خاموشی اختیار کرلی۔ راہول نے کہا کہ بی جے پی جہاں جاتی ہے لوگوں کو آپس میں لڑاتی ہے، مودی نے جموں و کشمیر میں، بنگال میں اور ہریانہ میں نفرت کی آگ بھڑکادی، چھتیس گڑھ میں عورتوں پر حملے کیے جارہے ہیں لیکن وزیراعظم کے منہ سے ایک لفظ نہیں ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…