ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے تخت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 21  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے اپنے بیـٹے کو بادشاہت منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کا دعویٰ۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے نو مقررہ ولی عہد اور اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو تخت منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ویڈیو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ دعویٰ کے مطابق

سعودی سفارتی حکام اور عرب کے دیگر حکام کے درمیان یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ شاہ سلمان اپنے بیٹے کے حق میں دستبردار ہونے کیلئے تیار ہیں۔ رائٹرز نے شاہی محل کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ بادشاہ شاہ سلمان نے اسی ماہ ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے جس میں وہ ممکنہ طور پر اپنے بیٹے کو تخت کی منتقلی کا اعلان کرتے ہوئے نظر آئیں گے جو کہ کسی بھی وقت چلایا جاسکتاہے۔ واضح رہے کہ شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان نائب ولی عہد کے عہدے پر تھے جنہیں شہزادہ محمد بن نائف جو کہ ولی عہد تھے کی معزولی کے بعد ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ محمد بن نائف کی معزولی کی بڑی وجہ ایک مرض میں استعمال کی جانے والی درد کش اور سکون آور ادویات کا استعمال ہے جس کے باعث ان سے ولی عہد کا عہدہ لیکر محمد بن سلمان کو ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان نائب ولی عہد کے عہدے پر تھے جنہیں شہزادہ محمد بن نائف جو کہ ولی عہد تھے کی معزولی کے بعد ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ محمد بن نائف کی معزولی کی بڑی وجہ ایک مرض میں استعمال کی جانے والی درد کش اور سکون آور ادویات کا استعمال ہے جس کے باعث ان سے ولی عہد کا عہدہ لیکر محمد بن سلمان کو ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…