بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے جدید ترین تباہ کن بحری جہاز سمندر میں اتار دیا ۔بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق چین کی بحریہ نے امریکہ ، جاپان اور بھارتی جیسی بحری طاقتوں کے مقابلے اپنا جدید ترین اور تباہ کن بحری جہاز”دی ٹائپ 055“متعارف کرا دیا ہے اوراس جہاز کا وزن 10ہزار ٹن ہے جسے شنگھائی کے جیا گان شپ یارڈ سے سمندر میں اتارا گیا ہے۔
چینی بحریہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ جدید ترین تباہ کن جہاز پر ائیر ڈیفنس کا نظام‘ میزائل شکن میزائل‘ آبدوزوں کو نشانہ بنانے والے میزائل اور بحری جہازوں کو تباہ کرنے والے آلات نصب ہیں۔اعلامیہ کے مطابق ”دی ٹائپ 055“ دیگر چینی تباہ کن بحری جہازوں کے مقابلے زیادہ بڑا ہے جو امریکہ سمیت کی بھی بڑی طاقت کے کسی بھی بیڑے کومنٹوں میں غرق کرسکتاہے ۔