پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

سرحد پر کشیدگی ٗچین نے 300 بھارتی یاتریوں کو روک دیا

datetime 29  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ/نئی دہلی (این این آئی)چین کی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ بھارت کے سرحدی محافظوں کی جانب سے تبت اور سِکم کے درمیانی علاقے میں دراندازی کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث انڈیا سے آنے والے 300 ہندو اور بدھ مت یاتریوں کو روک دیا گیا ہے۔چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں ہندو اور بدھ مت یاتری کی آمد پر پابندی کے حوالے سے سفارتی چینل کے

ذریعے انڈیا کو مطلع کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب انڈیا کی جانب سے چین کی جانب سے لگائے جانے والے الزام کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا گیا ہے تاہم پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق دہلی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سِکم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین نے انڈیا کو مطلع کر دیا کہ بیجنگ دہلی کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے حق میں ہے تاہم اپنی خودمختاری اور فوائد کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔ایک سوال کے جواب میں لو کانگ نے کہا کہ سِکم کے علاقے میں چین اور انڈیا کی سرحد کی حدبندی کا تعین ہو چکا ہے۔برطانیہ اور چین کے درمیان سکم اور تبت سے متعلق 1890 کے معاہدے کی پہلی شق میں کہا گیا کہ سکم اور تبت کی سرحد اس سلسلہ ہائے کوہ کا بلند ترین مقام ہوگا جو کہ سکم تیستا میں داخل ہونے والے دریاؤں اور اس کے ذیلی ندی نالوں کو تبتی موچو اور شمال کی جانب دیگر تبتی دریاؤں میں شامل ہونے والے پانی سے الگ کریگی ٗیہ سرحدی لکیر بھوٹان کی سرحد پر گپموچی نامی پہاڑ سے شروع ہوگی اور دریاؤں کیساتھ ساتھ اس مقام پر ختم ہوگی جہاں سے نیپال کی حدود کا آغاز ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ چین اور انڈیا کی حکومتیں سِکم کی سرحدی حدبندی کو تسلیم کر چکی

ہیں ٗ اس بات کی تصدیق انڈین رہنما، انڈیا کے سرکاری دستاویزات اور انڈیا کا خصوصی وفد جو سِکم اور تبت کی سرحدی حدبندی کے لیے چین کے وفد سے ملا تھا۔انھوں نے کہا کہ انڈیا کا اس کنونشن اور دستاویز کا احترام کرنا بین الاقوامی ذمہ داری ہے جس سے بچا نہیں جا سکتا۔انڈیا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق چین کی جانب سے دراندازی کا الزام لگانے کے بعد اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سِکم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اس اجلاس میں فوج، انڈو تبتن سرحدی پولیس اور وزارت داخلہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…