اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)2016 میں نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے خنجراب پاس پر ایک اے ٹی ایم نصب کی تھی جو کہ پاک چین سرحد کے قریب ہے۔این بی پی کی یہ مشین زمین کی سطح سے 15 ہزار 397 فٹ بلند ہونے کی وجہ سے دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم قرار دی جاتی ہے۔اس مشین کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی کام کرسکے۔
قبل ازیں دنیا کی سب سے بلند ترین اے ٹیم مشین بھارت میں چین کی سرحد کے ساتھ کوپاپ کے مقام پر نصب تھی، یہ سطح سمندر سے 14 ہزار 3سو فٹ بلند ہے تاہم پاکستان نے اس سےبھی ایک ہزار فٹ بلندی پر اے ٹی ایم نصب کی ہےجو کہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا ایک اور منفرد ریکارڈ ہے۔