ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسجد الحرام پر حملے کا ناپاک منصوبہ کہاں بنایا گیا؟

datetime 25  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(آئی این پی )سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام پر حملے کا ناپاک منصوبہ بیرون ملک بنا ، ایسے منصوبے بیرون ملک سے بنائے جا رہے ہیں جن کا مقصد سعودی عرب کی سکیورٹی اور سلامتی کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے ، اللہ تعالی اور عوام کی مدد سے ایسے مجرمانہ نوعیت کے منصوبے ناکام بنائیں گے اور ملوث افراد کو گرفتار کرینگے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے ملوث گروپ کی شناخت ظاہر نہیں کی ، مسجد الحرام کے نواحی علاقے اجیاد کالونی میں خودکش دھماکے میں زخمی ہونیوالے چھ افراد غیر ملکی زائرین تھے جن میں سے 4 کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ دو شدید زخمی ہیں اور زیر علاج ہیں ۔ واقعہ کے بعد حرم شریف کے نواحی علاقوں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہشتگرد جمع الوداع پر مسجد الحرام کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔ سعودی فورسز نے جمعہ کو علی الصبح کارروائی کرکے حملے کا ناپاک منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار نے حملے کیلئے اجیاد کالونی کو چنا تھا کیونکہ یہ حرم کے نواح میں واقع ہے ۔ یہ حرم مکہ سے متصل تاریخی علاقہ ہے جسے انتہا پسند اپنے دہشت گرد منصوبے کے بیس کیمپ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے تاکہ وہاں سے حرم مکی کے کمپلیکس کو نشانہ بنایا جا سکے ۔خودکش بمبار کا ٹھکانہ حرم مکی سے صرف 8 سو میٹر دور رہ گیا تھا ۔ اجیاد کالونی میں سال کے ان دنوں میں بہت زیادہ رش ہوتا ہے کیونکہ حرم کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ معتمرین اور حجاج کی من پسند جگہ سمجھی جاتی ہے ۔ یہاں بہت سے ہوٹل بھی ہیں جہاں زائرین قیام کرتے ہیں ۔ ادھر متحدہ عرب امارات اور ایران نے حملے کے منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…