ریاض /کوالالمپور/ابرلن /سلام آباد(آئی این پی)دنیا کے بیشتر ممالک میں شوال کا چاند نظر آ گیا ‘ سعودی عرب ،سویڈن ‘ جرمنی ‘ آسٹریلیا ‘ نیوزی لینڈ ‘ فرانس ‘ انڈونیشیاء ‘ ملائیشیا سمیت مختلف ممالک میں اتوار کو عید منائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو دنیا کے متعدد ممالک میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے ،سعودی عرب ،سویڈن ‘ جرمنی ‘ آسٹریلیا ‘ نیوزی لینڈ ‘ فرانس ‘ انڈونیشیاء ‘ ملائیشیا ‘ ہانگ کانگ ‘ جنوبی کوریا اور برونائی میں مسلمان اتوارا کو عید الفطر منائیں گے
تاہم پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بھی اتوار کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند اتوار کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں‘ اتوار کی شام چاند کی عمر 50 گھنٹے کے قریب ہو گی ‘ چاند کی عمر 30 گھنٹے سے زائد ہو تو نظر آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے 2 روز موسم خوشگو ار ہو گا جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہے گا۔۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج پشاورمیں ہوگا۔