واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کی مختلف ریاستوں میں سمندری طوفان، بگولوں اور بارشوں نے تباہی مچادی۔مختلف حادثات میں چودہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ٗمتاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے محکمہ موسمیات نے ’’کنڈی’’ نامی طوفان کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جنوبی ریاستوں ٹیکساس، ارکنساس، میزوری اور مسی سیپی میں سمندری طوفان اور تیز ہواؤں نے تباہی مچادی۔
مختلف علاقوں کو طوفانی بگولوں نے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کی زد میں آکر کئی گاڑیاں اور گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ٹیکساس میں درخت گرنے، گھر تباہ ہونے سمیت دیگر حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔بیشتر علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔بگولوں، آندھی اور ڑالہ باری کے باعث متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ٗ لوگوں نے نقل و حمل شروع کر دیا محکمہ موسمیات نے حالیہ طوفان کو ’’کنڈی’’ کا نام دیا ہے