جدہ (مانیٹر نگ ڈیسک)سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیاہے ۔ عرب میڈیاکے مطابق سعودی عدالت عظمی کی اپیل پررویت ہلال کمیٹیوں کے بلائے گئے اجلاس میں مملکت کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی متعدد شہادتوں کے بعد شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ۔ شوال کا چاند نظر آنے کے بعد سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ریاستوں میں مسلمان کل عید الفطر منائیں گے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور یہاں کے مسلمان کل عیدالفطر منائیں گے ۔اسی طرح سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی ہے اور متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب میں کل عیدالفطر منائی جائے گی۔ اسی طرح جاپان اور شمالی کوریا میں عید کا چاند نظر آ گیاہے ، اور ان ممالک میں عید الفطر 25جون بروز اتوارکومنائی جائے گی جبکہ دوسری فقہ کونسل آف نارتھ امریکہ نے بھی عید الفطر 25جون کو منانے کااعلان کردیاہے۔فقہ کونسل آف نارتھ امریکہ طرف سے عیدمنانے کااعلان جدید ٹیکنالوجی آسٹرنومیکل کیلکولیشن کااستعمال کرتے ہوئے کیا گیاہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان اور شمالی کوریا میں شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہوگئی۔اسی طرح ترکی ،جاپان ،انڈونیشیا،ملائیشیااومان ،اسڑیلیا میں بھی کل عیدمنائی جائے گی۔