اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو سمندری حدود کی نگرانی کیلئے دیدMQ-9Bڈرون طیارے فراہم کرنے کیلئے جنرل اٹامکس ایروناٹیکل سسٹم نامی امریکی کمپنی کو اجازت دیدی، بھارت 2ارب ڈالر کے22ڈرون طیارے حاصل کر سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ڈرون بنانے والی کمپنی کو بھارت کے ساتھ جاسوسی کے لیے جدیدQ-9B نامی 22 ڈرون طیارے فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے امریکا سے اپنی سمندری حدود کی نگرانی کے لیے MQ-9B نامی 22 طیارے خریدنے کی درخواست کی تھی جس کی لاگت 2 ارب ڈالر ہے۔ بھارت کا یہ اقدام شمال مشرقی افریقی ملک جبوتی میں چین کی جانب سے بنائے جانے والے پہلے سمندر پار فوجی اڈے کو سامنے رکھتے ہوئے بھارت نے بحیرہ ہند میں سمندری حدود کی نگرانی کے لیےاٹھایا ہے۔واضح رہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان دفاعی شعبے میں 9 برس قبل بھی 15 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق امریکا نے بھارت کو C-130J ، فوجی مسافر طیارےC-17 ، سمندری حدود کی نگرانی کے لیے P-8I طیارے، ہارپون میزائلیں اور اپاچی ہیلی کاپٹر فراہم کرنا شامل تھا۔