پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بغیر امن ممکن نہیں، افغان طالبان

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این  پی)افغان طالبان نے کابل حکومت کو بدعنوان قرار دیتے ہوئے خبردار کیا  ہے کہ اگر وہ قائم رہی تو افغانستان میں ایک نئی خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے،غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بغیر امن ممکن نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے عید الفطر سے قبل جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ افغان جنگ کا خاتمہ نیٹو فورسز کے مکمل انخلا کے بعد ہی ہو سکتا ہے۔ طالبان کے رہنما مولوی ہیبت اللہ کی طرف سے جاری ہونے والے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے صورتحال بہتر نہیں ہو گی۔ انہوں نے کابل حکومت کو بدعنوان قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر وہ قائم رہی تو افغانستان میں ایک نئی خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان نے تین سال سے التوا میں پڑے ہوئے پارلیمانی اور ضلع کونسلوں کے انتخابات اگلے سال جولائی میں کرانے کا اعلان  کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پارلیمانی اور ضلع کونسلوں کے انتخابات 7 جولائی 2018 کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے چیئر مین نجیب اللہ احمد زئی نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کابل میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی کامیابی کا انحصار مناسب فنڈنگ اور سیکیورٹی پر ہے۔انہوں نے کہا کہ مناسب فندز فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جب کہ انتخابات کی سیکیورٹی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے۔انتخابات کی تیاریوں کو حکومت کی اندرونی محاذ پر آپس کی لڑائیوں سے نقصان پہنچا ہے جب کہ اسے بیرونی محاذ پر طالبان کی شورش کا بھی سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ 2014 میں صدارتی انتخابات پر تنازع اور پھر اتحادی حکومت کے قیام کے بعد سے، جس کے صدر شرف غنی اور چیف ایکزیکٹو عبداللہ عبداللہ ہیں، پارلیمانی اور ضلع کونسل کے انتخابات مسلسل اختلافات کا شکار رہے ہیں۔شرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے کیمپوں کے درمیان ووٹروں کی رجسٹریشن، انتخابی دھوکہ دہی اور سیکیورٹی کے معاملات پر عدم اتفاق رہا ہے۔کابل میں امریکی سفارت خانہ اور اقوام متحدہ دونوں نے نئی انتخابی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کیاہے ۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب سیاسی اور نسلی کشیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔موجودہ پارلیمنٹ کی معیاد جون 2015 میں ختم ہو گئی تھی، لیکن سیکیورٹی کے مسائل اور شفاف انتخابات کرانے کے اٹھنے والے سوالات کے بعد صدر نے اپنے ایک فرمان کے ذریعے نئے انتخابات کے انعقاد تک پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کر دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…