’شہزادی ڈیانا کار حادثے میں ہلاک نہیں ہوئیں بلکہ انہیں قتل کیاگیا‘قاتل نے منظر عام پر اعتراف جرم کر لیا

22  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہزادی ڈیانا کار حادثے میں ہلاک نہیں ہوئیں بلکہ انہیں میں نے قتل کیا تھا، برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے جاسوس نے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سابق ایجنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادی ڈیانا کار حادثے میں ہلاک نہیں ہوئیں، انھیں قتل کیا گیا تھا۔ برطانیہ کی شہزادی ڈیانا

کا شمار دنیا کی ایسی مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو مرنے کے بعد بھی آج تک لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ لیڈی ڈیانا کو ان کی سحر انگیز شخصیت اور انسانیت کی خدمت کے کاموں کی وجہ سے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ دنیا کو 31 اگست 1997ء کا وہ دن آج بھی نہیں بھولا جب شہزادی ڈیانا پیرس میں ہونے والے ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئیں تھیں۔ آنجہانی ڈیانا مرسڈیز ایس 280 میں سفر کر رہی تھیں کہ اچانک کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹنل میں بنے ہوئے پول سے ٹکرا گئی اور ان کی موقع پر موت واقع ہو گئی۔ تاہم اب ایک غیر ملکی نیوز ویب سائٹ نے برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سابق ایجنٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لیڈی ڈیانا کار حادثے میں ہلاک نہیں ہوئیں تھیں، انھیں قتل کیا گیا تھا۔غیر ملکی نیوز ویب سائٹ پر چھپنے والی رپورٹ کے مطابق لیڈی ڈیانا کو قتل کرنے والا ایم آئی فائیو کا ایجنٹ اس وقت بستر مرگ پر ہے۔ جان ہاپکنس نامی اس 80 سالہ ایجنٹ نے اپنی موت سے قبل اعتراف کیا ہے کہ اس نے شہزادی ڈیانا کو قتل کیا۔ جان پاکنس کے مطابق اس نے 1973ء سے 1999ء تک ایم آئی فائیو میں خدمات سرانجام دیں، اس دوران اس نے 23 افراد کو قتل کیا جن میں آنجہانی شہزادی ڈیانا بھی شامل تھیں۔ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ جان ہاپکنس نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وہ تقریباً 38 سال تک

سیکرٹ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا رہا۔ اپنی مدت ملازمت میں اس نے بہت سے اہم کام سرانجام دیے۔ جان ہاپکنس کا دعویٰ ہے کہ لیڈی ڈیانا کو قتل کرنا ناگزیر ہو چکا تھا کیونکہ ان کی وجہ سے شاہی خاندان کی عزت داؤ پر لگ چکی تھی۔ اس کے علاوہ شہزادی ڈیانا کو شاہی خاندان کے راز بھی پتہ چل چکے تھے، جنھیں وہ پبلک کرنے کا پروگرام بنا رہی تھیں۔ جان ہاپکنس نے کہا کہ

اسے حکم دیا گیا کہ ہر صورت میں لیڈی ڈیانا کو قتل کرنا ہے لیکن ان کی موت حادثہ لگنی چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان ہاپکنس نے کہا کہ اس نے اپنی ڈیوٹی کے دوران بہت سے افراد کو قتل کیا لیکن کبھی کسی عورت کو موت کے گھاٹ نہیں اتارا تھا۔ تاہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے میں نے باس کا حکم مانا اور اپنے ملک کیلئے شہزادی ڈیانا کو قتل کر دیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…