ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سی پیک کو بنگلادیش اوربھارت سے ملانے کی تیاریاں،چین کیا کرنیوالا ہے؟چائنہ ریڈیو کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چین پاک اقتصادی راہداری کو چین بنگلادیش ،بھارت اور میانمار اقتصادی راہداری سے منسلک کیا جائے گا ،بحر ہند ، افریقہ ،بحیرہ روم سے ملانے والے سمندری روٹ کی مشترکہ تعمیر کی جائے گی،چین ، بحر اوقیانوس ،جنوبی بحرالکاہل سے ملنے والے اور بحر منجمد شمالی سے گزر کر یورپ جانے کے سمندری اقتصادی روٹ کی تعمیر کی جائے گی ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کے کمیشن اور چین کے قومی سمندری بیورو نے مشترکہ طور پر دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت سمندری تعاون کا تصور پیش کیا۔ یہ تصور اس کے بعد دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے تحت سمندری تعاون کے حوالے سے چین کی طرف سے پیش کردہ پہلا فارمولہ ہے ۔ یہ بھی دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے عالمی تعاون فورم پر سربراہوں کے حاصل کردہ ثمرات میں سے ایک ہے ۔ اس تصور میں تین سمندری اقتصادی روٹس کی تعمیر کو اہمیت دی گئی ہے ۔ پہلا چین ،بحر ہند ، افریقہ ،بحیرہ روم سے ملانے والے سمندری روٹ کی مشترکہ تعمیر کی جائے گی ۔اس سے چین پاک اقتصادی راہداری اورچین بنگلادیش ،بھارت اور میانمار اقتصادی راہداری کو منسلک کیا جائے گا ۔دوسرا چین ، بحر اوقیانوس اور جنوبی بحرالکاہل سے ملنے والے سمندری روٹ کی تعمیر کی جائے گی ۔ تیسرا بحر منجمد شمالی سے گزر کر یورپ جانے کے سمندری اقتصادی روٹ کی تعمیر کی جائے گی ۔ چینی حکومت نے اکیسویں صدی سمندری شاہراہ ریشم سے متعلق ممالک سے تجویز کی ہے کہ سمندری معیشت کی ترقی کے ساتھ ساتھ سمندری ماحول کے تحفظ ، سمندر کے ذریعے باہمی تبادلے ، سمندر کی سلامتی کی حفاظت ، سمندری سائنس کے مطالعے کے فروغ اور سمندر کے حوالے سے ثقافتی تبادلے کو اہمیت دی جائے۔تاکہ اس سے خوشحالی اور مشترکہ ترقی ملے گی ۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…