ماسکو (این این آئی)امریکہ کی جانب سے اتوار کے روز ایک شامی طیارے کو مار گرانے کے واقعہ کے بعد روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی طیاروں کو بطور ایک ہدف تصور کریں گے۔امریکی قیادت میں شام میں لڑنے والے ممالک کے اتحاد کی جانب سے ایک شامی ایس یو 22 طیارے نے امریکی حمایت یافتہ جنگجوؤں کو نشانہ بنایا تھا جو کہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف رقہ کے علاقے میں لڑ رہے تھے۔
شامی حکومت کے مرکزی اتحادی روس نے کہا کہ وہ ایسی صورتحال میں حادثات سے بچنے کیلئے بنائے گئے نظام میں کے تحت امریکہ سے تمام روابط منقطع کر رہا ہے۔روس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ سے قبل امریکی حکام نے اس نظام کے تحت روس کو مطلع نہیں کیا تھا۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ شام میں انھیں اپنا دفاع کرنے کا حق ہے ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان سپائسر کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ مواصلاتی روابط قائم رکھنا اہم ہے۔