منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کا جنگی جنون حد سے بڑھ گیا ٗ اربوں روپے سے جنگی طیارے اور اسلحہ خریدے گا

datetime 12  جون‬‮  2017 |

نئی دہلی (این این آئی)جنگی جنون میں مبتلا بھارت 60ہزار کروڑ روپے کی مزید چھ آبدوزیں تیار ٗ50ہزار کروڑ روپے کے 57 جنگی طیارے ٗدو ارب ڈالر کے ملٹی بیرل راکٹ لانچر کے چھ رجمنٹس اور دو لاکھ کاربائنز ( جنگی بندوقیں)خریدیگا۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارت نے 60ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے مزید چھ آبدوزوں کی تیاری کے پروگرام کا آغاز کردیا ٗیہ آبدوزیں ان فرانسیسی ساختہ آبدوزوں کے علاوہ ہوں گی

جو ممبئی کے ڈاکیارڈ میں تیاری کے مراحل میں ہیں۔آبدوزوں کی تیاری کا فیصلہ دفاعی مینوفیکچرنگ کے لئے اہم پالیسی کی نقاب کشائی کے بعد کیا گیا جو نئی دہلی حکومت نے گزشتہ ماہ کیا۔گزشتہ ماہ ‘اسٹریٹجک پارٹنرشپ ماڈل کے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی جس کے تحت آبدوزوں کی تیاری اولین ترجیح ہوگی۔وزارت دفاع اس بڑے سودے پر فوری عمل درآمد کا ارادہ رکھتی ہے اور جلد ہی اس منصوبے کے لیے اظہار دلچسپی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ایک ذرائع کے مطابق دو دفاعی فرمیں انجینئرنگ لارسن اور ٹوبرو اور ریلائنس ڈیفنس پی75 ون پروگرام میں حصہ لینے کی اہل ہیں۔فی الحال بھارتی بحریہ کے لئے پروجیکٹ 75 کے تحت چھ اسکارپئین کلاس آبدوزیں تیار کی جا رہی ہیں۔ ان آبدوزوں کا ڈیزائن فرانسیسی بحری دفاع اور توانائی کمپنی ڈی سی این ایس کی طرف سے کیا گیا جنہیں ممبئی میں مازاگون ڈاکیارڈ میں تیار کیا جارہا ہے ٗاسی پروجیکٹ کے بعد پی75ون منصوبے کے تحت بھی چھ آبدوزیں بنائی جائیں گی۔ایس پی ماڈل کے تحت منتخب نجی فرموں غیر ملکی اداروں کے ساتھ شراکت میں بھارت میں آبدوزیں اور جنگی جہاز تیار کیے جائیں گے۔دوسری طرف روسی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بھارت دو سو میٹر رینج تک ہدف کو نشانہ بنانے والی دو لاکھ جنگی کاربائن ( گنیں)حاصل کرے گا ۔گزشتہ برس بھارتی حکومت نے چھوٹے ہتھیار حاصل کرنے کا چھ سالہ ٹھیکہ منسوخ کردیا تھا۔

بھارتی اخبار کے مطابق انڈین نیوی کے لئے 57جنگی طیاروں کی تیاری کے لئے امریکی کمپنی بوئنگ اور فرانسیسی کمپنی ڈاسالٹ نے حامی بھر لی ہے۔یہ ان چار غیر ملکی کمپنیوں میں شامل ہیں جنہوں نے اظہار دلچسپی کا جواب دیا ہے دیگر میں سوئیڈن اور روس کی کمپنیاں شامل ہیں۔ان طیاروں کے معاہدے کی لاگت 50ہزار کروڑ روپے سے زائد ہے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے 2 ارب ڈالر کی لاگت سے ملٹی بیرل راکٹ لانچر کے چھ رجمنٹس کی خریداری کا ایک ٹینڈر دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…