بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

امریکا میں خفیہ دستاویزات لیک کرنے والی پشتو کی ماہر جاسوس گرفتار

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) امریکا میں خفیہ دستاویزات لیک کرنے کے الزام میں گرفتار خاتون انٹیلی جنس اہلکار وائٹ ہاس کو جلا کر راکھ کا ڈھیر بنادینا چاہتی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کی عدالت میں ریئلٹی ونر کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں وکیل استغاثہ نے بتایا کہ ملزمہ وائٹ ہاس کو جلا کر تباہ کرنا چاہتی تھی۔ سماعت کے دوران ملزمہ نے صحت جرم سے انکار کیا۔ جارجیا کے محکمہ استغاثہ کے مطابق

وِنر کے گھر کی تلاشی کے دوران حکام کو مختلف زبانوں میں ہاتھ سے لکھے گئے ایسے کئی نوٹ ملے تھے، جن میں لکھا تھا، میں وائٹ ہاس کو جلا دینا چاہتی ہوں۔امریکا کے حساس ادارے این ایس اے کی سابق خاتون اہلکار 25 سالہ ریئلٹی ونر پر 2016 کے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق انتہائی خفیہ رپورٹ تک میڈیا کو رسائی دینے کا الزام ہے۔ ریئلٹی ونر پشتو، دری اور فارسی سمیت متعدد زبانوں کی ماہر ہے اور وہ ماہر لسانیات کے طور پر امریکی فضائیہ کی ملازمہ بھی رہ چکی ہے۔استغاثہ نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ملزمہ کے سوشل میڈیا اکانٹس کے مطالعے سے پتہ چلا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت ناپسند کرتی ہے اور ایک بار تو اس نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ کو نارنجی رنگ کا فاشسٹ بھی قرار دیا تھا۔ استغاثہ کو شبہ ہے کہ ملزمہ کے پاس ابھی تک کئی ایسے راز ہیں، جو اس نے انٹیلیجنس سروس کے دوران چرائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…