مدھیہ پردیش(آن لائن) بھارتی شہر مندسور میں جاری کسانوں کے احتجاج میں شرکت کرنے پر کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے علاقے مندسور میں کسانوں کی جانب سے قرضوں میں رعایت اور فصلوں کی قیمتیں بہتر کرنے کے حوالے سے احتجاج کیا جا رہا ہے اور مظاہرین نے نیشنل ہائی وے بھی ہلاک کر رکھی ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی دفعہ 144 نافذ ہے
لیکن اس کے باوجود کانگریس رہنما راہول گاندھی کسانوں سے ہمدردی کے لئے رکاوٹیں عبور کر کے احتجاج میں پہنچ گئے جس پر پولیس حکام نے انہیں حفاظتی تحویل میں لے کر دیگر پارٹی رہنماں کے ساتھ نیمچ کے ایک گیسٹ ہاس میں منتقل کر دیا۔