کیو(آن لائن)یوکرائن میں امریکی سفارتخانے کے احاطے میں بم دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائنی پولیس کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیاہے کہ امریکی سفارتخانے کے احاطے میں دھماکہ درمیانی شب کے بعد ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ نامعلوم شخص نے سفارتخانے کے احاطے میں دھماکہ خیز مواد پھینکا اورخود بھاگ گیا
سانحے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں سفارتخانے کی جانب سے فوری کوئی بیان نہیں ہوا۔