ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

2050 میں سمندروں میں مچھلیوں کی تعداد سے زیادہ کیا چیز ہوگی؟،اقوام متحدہ کاحیرت انگیزانکشاف،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 6  جون‬‮  2017

نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ اوقیانوسوں کو اس وقت جس قدر بڑے خطرے کا سامنا ہے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا اور اگر اس وقت کچھ نہ کیا گیا تو سال 2050 میں پلاسٹک کا کچرا مچھلیوں کی تعداد سے زیادہ ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سال 2030 پائیدار ترقیاتی اقدامات کے ساتھ تعاون کے مقصد کے تحت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل دفتر کے زیر سرپرستی رواں

سال میں دوسری دفعہ منعقد ہ “عالمی اوقیانوس کانفرنس” نیویارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں شروع ہو گئی ہے۔کانفرنس کے پہلے دن کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس سمیت تقریبا 200 ممالک کے سربراہان، وزرا، سفیروں اور ماحولیاتی ایکٹیوسٹوں نے شرکت کی۔اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گٹرس نے کہا کہ آلودگی، کثرت سے شکار اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے اوقیانوسوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ہمارے سیارے کے حیاتی وسائل کو اس وقت جس قدر خطرہ لاحق ہے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔گٹرس نے کہا کہ اپنے اوقیانوسوں کی حفاظت کرنا اور انہیں پائیدار شکل میں استعمال کرنا اصل میں خود زندگی کی حفاظت کا مفہوم رکھتا ہے۔اوقیانوسوں کے بارے میں حالیہ تحقیقات کے اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے گٹرس نے کہا کہ “ان تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ اوقیانوسوں کو بچانے کے لئے اگر کچھ نہ کیا گیا تو سال 2050 تک سمندروں میں پھینکے جانے والے پلاسٹک کچرے کی تعداد مچھلیوں کی تعداد سے زیادہ ہو سکتی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی کے سربراہ پیٹر تھامسن نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ آلودگی کے معاملے میں اوقیانوسوں کے لئے جس غلط طرز عمل کو اپنایا گیا ہے اس کی اصلاح کا وقت آ پہنچا ہے۔تھامسن نے کہا کہ “ہم نے ماحول کو نہایت المیہ شکل

میں متاثر کرنے والی پلاسٹک نامی بلا کو اوقیانوسوں میں کھلا چھوڑ دیا ہے”بولیویا کے صدر ایوو مورالس سمیت اجلاس سے خطاب کرنے والے متعدد افراد نے امریکہ کے 2015 پیرس موسمیاتی سمجھوتے سے نکلنے کے اعلان پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ترکی سے وزارتِ ماحولیات و شہریت اور وزارت مواصلات ، نیوی گیشن اور رسل و رسائل سے حکام اجلاس میں شریک ہیں۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…