ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی مفتی اعظم نے مسلمانوں کو نصیحت کی ہے کہ وہ اپنے والدین کے پیر چومنے کی عادت ترک کر دیں کیونکہ اسلام میں اس عمل کو نا پسندیدہ قرار دیا گیا ہے. ریڈیو پروگرام میں ایک شہری نے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ ال شیخ
سے اس بارے میں جب سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی قبیح عمل ہے اسلام میں اس کا رواج یا گنجائش موجود نہیں، ہاں البتہ ماں باپ کے ہاتھوں یا ماتھے کا بوسہ لینے میں کوئی حرج نہیں. کیونکہ اسلام میں اس عمل کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے