دوحہ(این این آئی)قطر نے کہا ہے کہ اسے سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے پر افسوس ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایاکہ یہ فیصلہ غیر منصفانہ ہے اور اس کی وجہ محض ایسے الزامات ہیں جن کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ یہ تعلقات دوحا کے دہشت گردی کی مبینہ حمایت کے الزامات پر منقطع کیے گئے ہیں۔ قطر حکومت کے مطابق اس فیصلے سے قطری شہریوں یا رہائشیوں کی عام زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ دوسری طرف متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے قطر کے لیے اپنی پروازیں منقطع کر دی ہیں۔