منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی قطریوں کو ملک سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن دیدی

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے بھی دوحہ سے اپنے سفارتی تعلقات کے خاتمے سمیت متعدد دیگر اقدامات اٹھاتے ہوئے قطری سفارتکاروں کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ یو اے ای کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ خطے کے امن اور سلامتی کو خطرات سے دوچار کرنے کی قطری پالیسی کے تناظر میں اٹھایا ہے کیونکہ دوحہ ایک مدت سے ایسا کھیل کھیل رہا ہے کہ جس میں وہ اپنی ذمہ داریوں

اور دوطرفہ معاہدوں کا پاس نہ کر رہا جو اس نے برادر قطری عوام اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے مفاد میں کر رکھے ہیں۔سعودی عرب، بحرین سمیت متعدد دوسرے ملکوں کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ بیانات کی حمایت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات مندرجہ ذیل اقدامات کا اعلان کرتا ہے۔ قطر سے تمام قسم کے سفارتی تعلقات ختم کر دیے گئے ہیں۔ قطری سفارتکاروں کو ہم نے اگلے اڑتالیس گھنٹوں کے اندر یو اے ای چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔قطری شہریوں کو یو اے ای آنے اور یہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ امارات میں رہائش پذیر تمام قطری شہریوں کو چند ہی ہفتوں کے اندر اندر ملک چھوڑنا ہو گا۔ ہم نے یہ اقدام اپنی سیکیورٹی اور احتیاط کے پیش نظر اٹھایا ہے۔ نیز ہم نے اپنے شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ قطر میں رہائش، سفر اور وہاں سے گزرنے سے گریز کریں۔اگلے 24 گھنٹوں کے اندر اندر قطر سے یو اے ای آنے اور جانے والی تمام قسم کی ٹریفک بند کر دی جائے گی اس مقصد کے لئے یو اے ای نے اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امارات نے ملکی سلامتی کے پیش نظر ہم نے ہمسایہ ملکوں سمیت متعدد اداروں اور کمپینیوں سے بھی کہا ہے کہ وہ یو اے ای کے ان فیصلوں کے فوری نفاذ میں مدد کے لئے تعاون فراہم کریں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…