ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سمیت چار ممالک نے قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر نے سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ۔بحرین نے قطر کے شہریوں کو 14رو ز میں ملک چھوڑنے کی ہدایت بھی کر دی ہے جبکہ سعودی عرب نے قطر کیساتھ زمینی ، فضائی اور بحری رابطے بھی ختم منقطع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
غیر ملکی خیر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے قطر کے ساتھ سرحدیں بھی بند کر دی ہیںجو ممکنہ طور پر سیکیورٹی صورت حال بہتر ہونے تک بند رہے گی اور قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی بحال نہیں کیے جائیں گے ۔بحرین نے اندرونی معاملات میں مداخلت پر قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مصر نے سیکیورٹی خدشات کے باعث قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کیے ہیں۔