واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر کو مواخذے کے بغیر عہدے سے کیسے ہٹایا جاسکتاہے ؟اس حوالے سے امریکی آئین کی 25 ویں ترمیم نہایت اہم ہے ،جس کی دفعہ 4 نائب صدر کو اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ وہ اور کابینہ کی اکثریت کانگریس کو خط لکھے کہ صدر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے اہل نہیں۔اس کے فورا بعد نائب صدر کو اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع ہو جائے گا
تاہم یہ کانگریس کے اضافی جائزہ سے مشروط ہے۔اگرچہ نظریاتی طور پریہ ممکن ہے تاہم انتہائی ناپسندیدہ عمل ہے ،ادھرصدر کے پاس بھی اختیار ہے کہ وہ کابینہ کو اپنے خلاف ایکشن لینے سے قبل برطرف کر دے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے مخالفین اس آخری حربے کو کسی نہ کسی طرح بروئے کارلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔جلد ہی امریکی صدرکوسرپرائز ملے گا۔